سوچ کی لکیروں سے شکل کیا بناؤ گے؟
درد کی مثلث کا زاویہ نہیں ہوتا!

شہر کا شہر,,, خوبصورت ہے
آپ کیا ہر مکاں میں رہتے ہیں

مجھے دیکھ کر اس نے پھیر لیا چہرہ !
تسلی ہو گئی دل کو چلو پہچانتے تو ھو

ایک ناٹک ہے زندگی جس میں
آہ کی جائے، واہ کی جائے..!!

تو شہر میں ہے مرے گاؤں میں اگر ہوتا۔۔۔۔
یہاں کے لوگ تری بے رخی سے مرجاتے

 

;